Saturday, April 20, 2024

سکیورٹی فورسز نے عمران خان کی رہائش گاہ کا گھیراو کر لیا

سکیورٹی فورسز نے عمران خان کی رہائش گاہ کا گھیراو کر لیا
October 28, 2016
اسلام آباد (92نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمران خان کی رہائشگاہ کاگھیراو کر لیا ہے۔ بنی گالا میں جہانگیر ترین‘ شاہ محمود قریشی سمیت کارکن بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ پچاس سے زائد پولیس اہلکار بنی گالا کا گھیراو کرنے کیلئے پہنچ گئے جبکہ پولیس اور ایف سی کی 6 بسیں بھی بنی گالہ میں موجود ہیں۔ دوسری جانب لال حویلی کے سامنے کنٹینر کھڑے کر کے سیل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کا سکیورٹی اہلکاروں نے گھیراﺅ کر لیا ہے۔ رات گئے پچاس سے زائد پولیس اہلکار پیدل چلتے ہوئے عمران خان کے گھر کے باہر محاصرہ کرنے کیلئے پہنچ گئے۔ عمران خان رات سے بنی گالہ کے اندر ہی موجو د ہیں۔ کارکنوں کی بڑی تعداد عمران خان کی رہائش گاہ میں موجود ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرنے کےلئے پولیس نے پہلے ہی عمران خان کے گھر کے باہر بلاک رکھ دیے تھے۔ پولیس اور ایف سی کی چھ بسیں اب بھی بنی گالہ میں موجود ہیں۔ پولیس نے لال حویلی کے مرکزی دروازے کے سامنے کنٹینر کھڑے کر کے سیل کر دیا ہے جبکہ لال حویلی کی طرف آنے اور جانے والے تمام چھوٹے بڑے راستوں پر متعدد کنٹینرز کھڑے کر دیے گئے ہیں۔ پولیس نے جلسے کے لیے لایا گیا سامان بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ ادھر لال حویلی بھی سکیورٹی فورسز کے گھیرے میں ہے اور اردگرد آمدورفت کے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔