Saturday, May 11, 2024

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں مکی گڑھ چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں مکی گڑھ چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا
May 27, 2019
پشاور ( 92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں مکی گڑھ چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید ہو گیا ۔ ادھر شمالی وزیرستان میں  ایک نالے سے5 لاشیں ملی ہیں جن پر  گولیوں کے نشان واضح ہیں،شناخت کا عمل جاری ہے ۔ ملک دشمن ایک بار پھر امن خراب کرنے پر تل گئے، شمالی وزیرستان میں مکی گڑھ چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

محسن داوڑ ،علی وزیر کا ساتھیوں سمیت فوجی چوکی پر حملہ ، 5اہلکارزخمی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور پسپا ہو گئے، وادی شوال میں دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا ، دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا بہادر سپوت وطن پر قربان ہو گیا۔ دوسری طرف شمالی وزیرستان میں گشت کے دوران 5 لاشیں ملی  ہیں، پانچوں افراد کی لاشیں ایک نالے سے ملیں، نالہ خرقمر کی فوجی چوکی سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، لاشوں پر گولیوں کے نشان واضح ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

بلاول اور مریم نواز  محسن داوڑ کی وکالت کرنے لگے ، معصوم قرار دیدیا

خرقمر ،بویا کا وہی علاقہ ہے جہاں گزشتہ روز شرپسند عناصر نے فوجی چوکی پر حملہ کیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معصوم پی ٹی ایم ورکرز اور سپورٹرز کاخیال رکھنےکی ضرورت ہے۔ چند لوگ پی ٹی ایم کے کارکنوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ عشروں پر محیط قومی جدوجہد کے ثمرات کو نقصان پہنچانے اور پاکستانی قوم بالخصوص قبائلی عوام کی قربانیوں کو ضائع  کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔