Friday, April 26, 2024

سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی واردات ناکام بنا دی ،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی واردات ناکام بنا دی ،اسلحہ و گولہ بارود برآمد
January 3, 2016
کرم ایجنسی(92نیوز)کرم ایجنسی میں دہشت گردی  کی ہونے والی ممکنہ واردات کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیااور بڑی تعداد میں خطرناک اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق کرم ایجنسی بڑی تباہی سے بچ گیا سکیورٹی فورسز نےکرم ایجنسی میں  ہونے والی ممکنہ دہشت گردی کی بڑی واردات کو ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرکے  گاڑی سمیت دو ملزموں کو  حراست میں لے لیا اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ واصل خان خٹک نےمیڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر وسطی کرم ایجنسی  کے مختلف پہاڑی علاقوں میں سکیورٹی فورسز  کی ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے خطرناک اسلحہ برآمد کر لیا جن میں اینٹی ایئر کرافٹ گن، میزائل لانچر، دو راکٹ، انتیس راکٹ گولے، تیئس میزائل، پچیس فیوز ، تیس باکس کار توس اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔