Friday, May 10, 2024

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں موبائل خاموش رہے ‏

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں موبائل خاموش رہے ‏
September 9, 2019
پشاور ( 92 نیوز ) پشاورمیں نویں محرم کے پیش نظر سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون خاموش رہے ،  موبائل فون سروس کی بندش کےساتھ انٹرنیٹ کی سہولت بھی نہ رہی جس سے  نوجوان بے چین رہے جبکہ کچھ شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ پشاور میں نو محرم کو بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہی، موبائل فون رابطے کا ذریعہ نہ رہا تو نوجوان سخت بے چینی کا شکار رہے۔ کوئی اپنوں سے رابطہ نہ ہونے پرپریشان رہا، کچھ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہونے پر بے قرار رہے۔ موبائل فون جیسی وقت کی بنیادی ضرورت کی خاموشی پرکچھ شہریوں نے سکھ کا سانس بھی لیا۔  کسی نے کال یا ایس ایم ایس نہ ہونے پرفون کو کھلونا بنالیا۔ سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس کی بندش سے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے تو وہیں کچھ شہری اسے زندگی میں سکون کا باعث بھی قراردیتے ہیں۔