Sunday, September 8, 2024

سکیورٹی خدشات : پشاور کے سکول بند‘ بچے اور والدین خوفزدہ

سکیورٹی خدشات : پشاور کے سکول بند‘ بچے اور والدین خوفزدہ
January 16, 2016
پشاور (92نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں سکیورٹی خدشات کے باعث کینٹ اور شہر کے سکول بند کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آج سکول بند کر دیے گئے اور سکول آئے بچوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سکول ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر بند کیے گئے اور ممکنہ طور پر اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کینٹ کے ساتھ شہر کے سرکاری اور نجی سکول بھی بند کر دیے گئے اور سکول آئے بچوں اور اساتذہ کو گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔ اس سلسلے میں والدین میں بھی خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی اور والدین بچوں کے لینے سکولوں میں پہنچ گئے۔ دوسری جانب ضلع ناظم پشاور نے شہر کے دیگر سکولوں کی بلاوجہ بندش کا نوٹس لے لیا اور ای ڈی او پشاور سے شہر کے سکولوں کی بندش پرجواب طلب کرلیا۔