Saturday, April 20, 2024

سکیورٹی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر، ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کیخلاف چودہ مقدمات درج

سکیورٹی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر، ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کیخلاف چودہ مقدمات درج
July 14, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کی جانب سے سکیورٹی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے پر سندھ کے مختلف شہروں میں چودہ مقدمات درج کر لئے گئے۔ الطاف حسین کے خلاف مقدمات سندھ کے مختلف شہروں میں درج کئے گئے ہیں جن میں ایم کیو ایم کے قائد پر ملکی سالمیت اور سکیورٹی اداروں کے خلاف تقریر کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ یہ مقدمات ایک سو تریپن اے، ایک سو چوبیس اے اور دیگر دفعات کے تحت درج کئے گئے۔ جیکب آباد میں تھانہ ائیرپورٹ، صدر اور دوداپور میں مقدمات درج کئے گئے۔ ضلع خیرپور میرس کی تحصیل فیض گنج اور تحصیل ٹھری میرواہ میں مقدمات بھی درج ہوئے۔ الطاف حسین کے خلاف لاڑکانہ میں تھانہ مارکیٹ، سکھر میں تھانہ روہڑی، ٹھٹھہ کے تھانہ سٹی، تھانہ اے سیکشن ٹنڈوالہ یار، حیدرآباد کے تھانہ فورٹ، دادو، میرپورخاص اور شکارپور میں بھی مقدمات درج ہوئے۔