Thursday, April 25, 2024

سکیورٹی اداروں نے القاعدہ برصغیر اور سندھ میں داعش کے امیر کو گرفتار کر لیا

سکیورٹی اداروں نے القاعدہ برصغیر اور سندھ میں داعش کے امیر کو گرفتار کر لیا
January 3, 2016
  کراچی(92نیوز)قانون نافذ کرنے اداروں نے القاعدہ برصغیر اور سندھ میں داعش کے امیر کو گرفتار کرلیا ملزم نے سانحہ صفورہ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کےمطابق نئے سال کےآغازمیں ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملی اہم ترین کامیابی  القاعدہ برصغیر کا اہم رکن اور داعش سندھ کا امیر عمر کاٹھیورعرف جلال کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمر کاٹھیور نے سانحہ صفورہ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا  ملزم نے دو ہزار گیارہ میں سندھ میں القاعدہ برصغیر کے لیے دہشت گردوں کا مضبوط نیٹ ورک قائم کیا کراچی اور حیدر آباد میں سکیورٹی فورسز پر متعدد حملے بھی کیے ۔ اس خطر ناک دہشت گرد نے القاعدہ برصغیر چھوڑ کر داعش میں شمولیت اختیار کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر کاٹھیورعرف جلال سندھ میں موجود داعش کے سلیپرسیلز کو احکامات جاری کرتا تھا عربی زبان پرمکمل عبوررکھتا ہے  اس کی اہلیہ کو بھی  کچھ عرصہ قبل کراچی سے گرفتار کیا جاچکا ہے  وہ سندھ میں داعش کے لیے خواتین کی ذہن سازی کرتی تھی ۔