Friday, March 29, 2024

سکھوں کی مقدس کتاب گروگرنتھ صاحب کی بےحرمتی کے بعد ترن تارن میں کشیدگی

سکھوں کی مقدس کتاب گروگرنتھ صاحب کی بےحرمتی کے بعد ترن تارن میں کشیدگی
October 17, 2015
  ترن تارن(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ترن تارن کے گاؤں میں سکھوں کی مقدس کتاب گروگرنتھ صاحب کے ساتھ بے ادبی کے ایک اور وا‏قعے کی اطلاعات کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی،سکھوں نےٹرین بند کر دی جبکہ خالصتان تحریک کے لئے کوششیں بھی تیز ہو گئیں۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی پنجاب میں مقدس کتاب کی بے حرمتی کے واقعے کے بعد سکھ گھروں سے نکل آئے اور بھرپور احتجاج کیا ۔ علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ سکھوں نے ٹرین سروس بھی معطل کر دی ۔ گزشتہ ہفتے بھی  فرید کوٹ میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کی گئی تھی  جس کے بعد سکھوں کی طرف سے مظاہروں کا سلسلہ  شروع ہو گیا ، اب تک دو افراد ہنگاموں میں ہلاک ہو چکے ہیں ،مظاہرین نے میڈیا کی  ایک گاڑی  بھی جلادی، سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے آنکھیں بند کررکھی ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے برسراقتدار آتے ہی ہندو انتہا پسند کسی بھی دوسرے مذہب کو برداشت کرنے کو تیار نہیں جس پر بھرپور احتجاج جاری رہے گا۔