Tuesday, April 23, 2024

سکھوں کی مذہبی کتاب گروگرنتھ صاحب کی بے حرمتی پر لندن میں احتجاجی مظاہرہ، مودی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی

سکھوں کی مذہبی کتاب گروگرنتھ صاحب کی بے حرمتی پر لندن میں احتجاجی مظاہرہ، مودی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی
October 23, 2015
لندن (ویب ڈیسک) سکھوں کی مذہبی کتاب گروگرنتھ صاحب کی بے حرمتی کے بعد مودی حکومت کے خلاف سکھوں کے مظاہرے سرحد پار کر گئے۔ لندن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مودی حکومت کے  خلاف شدید نعرے بازی کی۔ بھارت میں اپنی مذہبی کتاب کی بے حرمتی پر سکھ برادری نے لندن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا جس میں برطانیہ سے ہزاروں کی تعداد میں سکھوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں بھارتی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھارتی حکومت سے واقعے پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ مظاہرے کے دوران گھڑسوار پولیس اہلکاروں نے سکھ مظاہرین کو کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کی تو اس دوران دھکم پیل شروع ہو گئی جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے بیس مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔ بھارت میں رواں ہفتے کے آغاز میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کی گئی تھی جس پر بھارت بھر میں سکھوں کی جانب سے شدید احتجاج جاری ہے۔