Friday, April 19, 2024

سکھن تھانے میں پولیس اہلکار اتفاقیہ گولیاں چلنے سے جاں بحق

سکھن تھانے میں پولیس اہلکار اتفاقیہ گولیاں چلنے سے جاں بحق
November 27, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے سکھن تھانے میں پولیس اہلکار اتفاقیہ گولیاں چلنے سے جاں بحق ہو گیا،  اہلکار کی شادی چند ماہ بعدتھی ۔ پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ میں فقدان یا معاملہ کچھ اور ہے ، سکھن تھانے کا اہلکار اپنی ہی اتفاقیہ گولی کا شکار ہوگیا ۔ آج صبح پولیس اہلکار فیصل وضو خانے میں اپنی ہی سرکاری ایس ایم جی سے چلنے والی 2 گولیاں سر میں لگنے سے  جان کی بازی ہارگیا ۔ پولیس نے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔ چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی فیصل کے چند ماہ بعد سہرے کے پھول سجنے تھے  ، ورثاء نے اتفاقیہ گولی چلنے پر شک کا اظہار کرتے ہوئے شفاف انکوائری کا مطالبہ کردیا ۔ ایک ساتھ 2 گولیاں اتفاقیہ کیسے چل گئیں ؟  ، اس بات کا جواب شفاف تفتیش کے بعد ہی مل سکے گا ۔