Saturday, April 20, 2024

سکھر:چینی انجینئر پر حملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار،اعتراف جرم کرلیا

سکھر:چینی انجینئر پر حملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار،اعتراف جرم کرلیا
March 2, 2017
  سکھر(92نیوز)سکھر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں  چینی انجینئر پر حملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب  کارروائی  کرتے ہوئے  چینی انجینئر پر حملہ کرنے والے دہشت گرد گرفتار کرلیا  ہے۔   گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے دھما کا خیز مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ددہشتگرد نے چینی انجینئرز پر حملے کا اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ۔ پولیس کا بھی کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔