سکھر،چھوہارا مارکیٹ میں گودام کی چھت گرنے سے 8افراد جاں بحق
سکھر( 92 نیوز) سکھر کی چھوہارا مارکیٹ میں گودام کی چھت گرگئی،ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
حادثے میں متعدد افرادزخمی بھی ہوئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ رینجرز کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے ۔
زخمیوں اور میتوں کو اسپتال منتقل کر دیاگیا ۔