Thursday, April 25, 2024

سکھرمیں زہریلی شراب پینے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4ہوگئی

سکھرمیں زہریلی شراب پینے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4ہوگئی
April 30, 2015
سکھر(ویب ڈیسک)سکھر میں زہریلی شراب پینے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی ، پولیس چار افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ایکشن میں آگئی ، شراب کی بھٹی  پر کارروائی کرکے پندرہ ملزمان گرفتارکرنے کا دعویٰ کردیا گیا ، جبکہ ائیرپورٹ تھانہ کے سابق ہیڈ محرر کے خلاف 302 کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق سکھر میں پولیس نے کھوسہ گوٹھ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کچی شراب کی بھٹیاں مسمار کرکے ایک ہزار لیٹر کچی شراب برآمد کرلی ۔ ذرائع کے مطا بق پولیس نے کارروائی کے دوران ایک کلو ہیروئن بھی برآ٘مد کرکے پندرہ ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ، پولیس نے یہ کارروائی ایک ہفتہ کے دوران کچی شراب پینے سے چار افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد کی ۔ ایس ایس پی سکھر نے ائیرپورٹ تھانہ میں کچی شراب کی فروخت کی تصدیق کے بعد ائیر پورٹ تھانہ کے سابق محرر کے خلاف 302  کا مقدمہ درج کرادیا ہے ۔ ایس ایس پی کے ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سکھر نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ اگر کسی بھی تھانہ کی حد میں کچی شراب بنائی یا فروخت کی گئی تو متعلقہ تھانہ کے ہیڈ محرر کے خلاف 302 کا مقدمہ درج کیا جائے گا ، تاہم ائیر پورٹ تھانہ کے سابق ہیڈ محرر افروز شہانی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔