Friday, April 19, 2024

سکھرسمیت دیگر علاقوں کے تاجروں کا مذہبی جماعتوں کی حمایت کا اعلان

سکھرسمیت دیگر علاقوں کے تاجروں کا مذہبی جماعتوں کی حمایت کا اعلان
November 26, 2017

سکھر (92 نیوز) تاجروں نے مذہبی جماعتوں کی کال پرفیض آباد مظاہرین سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے آج تمام بازار مکمل طور پر بند رکھنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔

مذہبی جماعتوں اور تاجر برادری کی کال پر اسلام آباد میں جاری تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے اورمظاہرین  کے ساتھ اظہار یکجہتی  کے طور پر آج سکھر سمیت اندرون سندھ شٹر ڈاؤن ہڑتال کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق آج بروز اتوار سکھر اور اندرون سندھ  مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔جبکہ فیض آباد دھرنے پر پولیس کی چڑھائی کے خلاف سکھر میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا جاری ہے۔

دھرنے کے شرکا نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ جبکہ پریس کلب کے سامنے دھرنا دینے والے احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔