Thursday, May 2, 2024

سکھر،5محرم الحرام کے تعزیہ کا جلوس منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر

سکھر،5محرم الحرام کے تعزیہ کا جلوس منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر
September 16, 2018
سکھر( 92 نیوز) پرانا سکھر میں مسجد کے نام سے منسوب تاریخی تعزیہ کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گیا ، علاقے کی فضائیں یاحسین یا حسین کی صداؤں سے گونجتی رہیں ۔ پانچ محرم الحرام کے حوالے سے پرانا سکھر میں لعل مکان سے برآمد ہونے والا مسجد کے نام سے منسوب ساڑھے تین سو سالہ قدیم تاریخی تعزیئے کا ماتمی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ڈتل شاہ کے مقام پراختتام پذیر  ہو گیا۔ جلسوس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو جلوس کے راستوں پر تعینات رہی ۔ تعزیہ کا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔