Thursday, May 2, 2024

سکھر : ہیلتھ سنٹر ڈاکٹرز اور عملے کی راہ دیکھتے دیکھتے بھوت بنگلے میں تبدیل ہو گیا

سکھر : ہیلتھ سنٹر ڈاکٹرز اور عملے کی راہ دیکھتے دیکھتے بھوت بنگلے میں تبدیل ہو گیا
September 19, 2016
سکھر (92نیوز) یوں تو ہمارے ملک کو بیشمار مسائل کا سامنا ہے مگر صحت کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔ انتہا تو یہ ہے کہ سکھر میں سات سال قبل تعمیر ہونے والی ڈسپنسری کی عمارت میں دراڑیں پڑ چکی ہیں مگر ڈسپنسری میں سیکڑوں علاقہ مکینوں کے علاج کے لیے کوئی ڈاکٹر تعینات ہوا ہے نہ عملہ بلکہ صرف ایک ہیلتھ ٹیکنیشن ہی مقرر ہے۔ dis-5   تفصیلات کے مطابق سکھرکی ٹاون کمیٹی کندھرا کے گاﺅں ابھیلو کے رہائشی دور جدید میں بھی صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی سے پریشانیوں سے دوچار ہیں۔ گاﺅں میں سات سال قبل ترقیاتی منصوبے کے تحت مکمل ہونے والی ڈسپنسری کسی بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ dis-3 چار سو سے زائد گھروں پر مشتمل صرف یہی گاﺅں نہیں بلکہ اردگرد کی دیگر آبادی بھی صحت کے مسئلے کی لپیٹ میں ہے۔ dis-4 اس ڈسپنسری کے قیام سے مکینوں کو کوئی استفادہ حاصل نہیں ہو رہا ہے۔ لاکھوں روپوں کی مالیت سے تعمیر کی گئی ڈسپنسری میں عملہ ہے نہ بجلی اور نہ ہی ادویات۔ ڈسپنسری میں یومیہ سو سے زائد مریض آتے ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے ڈاکٹر کے بجائے ہیلتھ ٹیکنیشن تعینات ہے جس کے سبب سیکڑوں زندگیاں داﺅ پر لگی ہوئی ہیں۔