Sunday, September 8, 2024

سکھر : گرفتار عطائیوں کے خلا ف مقدمہ درج

سکھر : گرفتار عطائیوں کے خلا ف مقدمہ درج
August 25, 2015
سکھر(92نیوز)سکھر میں گرفتار عطا ئیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو   مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ صحت  کی جانب سے چھا پوں کے دوران گذشتہ روز سکھر کے مختلف علا قوں سے گرفتا ر کیے گئے سات سے زائد عطا ئی ڈا کٹروں کے خلاف پو لیس نے آباد اور اے سیکشن تھا نوں پر مقدما ت کا اندراج کر لیا ہے ان مقدمات میں عطا ئی ڈا کٹروں کے خلاف دفعہ دو سو ستر ، دفعہ دو سو سڑ سٹھ ، دفعہ ایک سو چھیا سی ، دفعہ پانچ سو چھ ، دفعہ دو سو اکیا نوے ، دفعہ دو سو نوے ، دفعہ دو سو چھیا نوے ، دفعہ دو چوراسی ، دفعہ چار سو انیس شامل ہیں پو لیس نے عطا ئیوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے بعد انہیں مقا می عدا لت میں پیش کر دیا ہے۔ مقدمات اسسٹنٹ کمشنر وحید بھٹی کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں۔