Friday, April 26, 2024

سکھر کے میڈیکل کالج میں ہولی کی تقریب کا انعقاد

سکھر کے میڈیکل کالج میں ہولی کی تقریب کا انعقاد
March 19, 2019

 سکھر (92 نیوز) سکھر کے میڈیکل کالج میں ہولی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پرجوش طلبہ و طالبات نے  ایک دوسرے پر لال، پیلے، نیلے اور ہرے رنگ پھینک کر خوشی کا اظہار کیا۔

 موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی ہندو برادری کے رنگا رنگ تہوار ہولی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ سکھر کے غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات نے ہندو برادری سے اظہار یک جہتی کے لیے ہولی کا تہوار منایا۔ رنگا رنگ تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالا اور ڈانڈیا بھی کھیلا۔

مختلف گیتوں پر رقص کرتے ہوئے طلبہ و طالبات نے خوشی میں ایک دوسرے پر لال، نیلے، پیلے اور ہرے رنگوں کی بارش بھی کی۔

اس موقع پر طلبہ وطالبات کا کہنا تھا کہ ہولی کی تقریب کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، یہاں رہنے والی اقلیتوں کو اپنے تہوار منانے کی پوری آزادی ہے۔

ملک بھر میں ہندو برادری اپنی مذہبی تہوار ہولی کے رنگوں میں رنگی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔