Friday, March 29, 2024

سکھر کے قرنطینہ سنٹر میں مقیم افراد وارڈز توڑ کر باہر نکل آئے ‏

سکھر کے قرنطینہ سنٹر میں مقیم افراد وارڈز توڑ کر باہر نکل آئے ‏
March 21, 2020

سکھر ( 92 نیوز) سکھرکے قرنطینہ سنٹر میں مقیم افراد وارڈز توڑ کر باہرنکل آئے، سنٹرسے باہر آنے والوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد بھی شامل تھے ۔

قرنطینہ سنٹر میں موجود کچھ عناصر کے اکسانے پر تمام افراد مشتعل ہوئے ، ادھرمردان کی یونین کونسل منگا کے مکین پھر سڑکوں پر آگئے ،لاک ڈاؤن توڑنے کی کوشش کرتے رہے ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر احتجاج ختم کرایا ۔