Sunday, May 19, 2024

سکھر کے راشد نے اپنے گدھے کو زیبرا بنا دیا

سکھر کے راشد نے اپنے گدھے کو زیبرا بنا دیا
October 16, 2017

سکھر ( 92 نیوز ) سکھر میں ریڑھی بان راشد نے اپنے ہیرا نامی گدھے کو رنگ و روغن سے زیبرا بنا دیا۔ سامان کی ترسیل کیلئے سکھرکی سرکوں پر ریڑھی کے آگے زیبرا دوڑتا دیکھ کر عوام ایک لمحے کیلئے ششدر رہ جاتے ہیں ۔
ریڑھی بان راشد نے بتایا کہ ماہر کاریگر نے ہیرا پر زیبرے کا رنگ کر دیا اور دیکھنے والے اب اسے سچ مچ زیبرا ہی سمجھتے ہیں اور ہیرا لوگوں کی نگاہوں کا مرکز بن جاتا ہے ۔