Thursday, April 25, 2024

سکھر کی لیبر کالونی قرنطینہ سنٹر منتقل، تفتان سے آنیوالے 280 افراد کی اسکریننگ

سکھر کی لیبر کالونی قرنطینہ سنٹر منتقل، تفتان سے آنیوالے 280 افراد کی اسکریننگ
March 15, 2020
سکھر (92 نیوز) تفتان سے سکھر کی لیبر کالونی قرنطینہ سنٹر منتقل ہونے والے 280 افراد کی اسکریننگ اور خون کے نمونے لے لیے گئے۔ سکھر کی لیبر کالونی میں قائم قرنطینہ سنٹر میں تفتان سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ مکمل ہوگئی۔ ایران سے آنے والے افراد کے خون کے نمونے کراچی منتقل کردیئے گئے ہیں۔ ایران سے آنے والے افراد کو الگ الگ کمروں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ شیر خوار بچوں کو ان کی ماؤں کے ساتھ رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔ قرنطینہ سیٹر میں آنے والے تمام افراد کی 24 گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے۔ قرنطینہ سنٹر کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو قرنطینہ سنٹر میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ قرنطینہ سنٹر کے اطراف کی سڑکوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ سکھر کے قرنطینہ کیمپ میں تفتان سے آنے والے لوگوں کے علاج کے لئے نجی اسپتال، ایس آئی یو ٹی اور گمبٹ سے ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچ رہی ہے۔ ڈیوٹی پر مامور رینجرز اور پولیس سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ بغیر ماسک کے قرنطینہ سنٹر میں داخل نہ ہوں۔