Wednesday, April 24, 2024

سکھر کی قدآور شخصیات بجلی چوری میں ملوث ہیں : عابد شیر علی

سکھر کی قدآور شخصیات بجلی چوری میں ملوث ہیں : عابد شیر علی
July 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سکھر کی قد آور شخصیات بجلی چوری میں ملوث ہیں،بجلی چور واسا کے ٹیوب ویلز زمینوں کو سیراب کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پانی اور بجلی کے اجلاس میں وزیر مملکت عابد شیر علی نے بتایا کہ سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی یومیہ ایک ارب روپے کا نقصان کر رہی ہے وہاں بجلی چوری عروج پر ہے بڑی بڑی قد آور شخصیات واسا کے ٹیوب ویلز سے زمینیں سیراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 99 فی صد لائن لاسسز والے فیڈرز پر 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں۔ کے الیکٹرک کے ناقص نظام کی وجہ سے پورا ملک بجلی کے بلیک آوٹ  سے بچ گیا،بجلی کے بحران کے حوالے سے نیپرا کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کے لیے حکومت جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے 2018 تک 10ہزار800 میگاواٹ اضافی بجلی پیدا کریں گے اور 2017 تک لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیں گے۔