Friday, March 29, 2024

سکھر کی احتساب عدالت نے نیب راولپنڈی کو خورشید شاہ کےخلاف تحقیقات کی اجازت دے دی

سکھر کی احتساب عدالت نے نیب راولپنڈی کو خورشید شاہ کےخلاف تحقیقات کی اجازت دے دی
January 17, 2020
 سکھر (92 نیوز) سکھر کی احتساب عدالت نے نیب راولپنڈی کو پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید  شاہ کےخلاف تحقیقات کی اجازت دے دی۔ جیالے رہنما ایک مشکل سے نکلے نہیں کہ دوسری سامنے آگئی۔ خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے نیب راولپنڈی کو خورشید شاہ سے تفتیش کی اجازت دے دی اور ہدایت کی کہ خورشید شاہ سے تفتیش سب جیل کے اندر کی جائے ۔ پیپلزپارٹی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں جو کیا اس عمل سے ملک دشمنوں کو خوشی ہوئی ہے۔ حکومت کو سوچ سمجھ کر چلنا چاہیے۔ عدالت نے نیب کو خورشید شاہ کا مزید 17 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے دوبارہ 3 فروری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے سکھر کی احتساب عدالت میں دس سوالات پر مشتمل سوالنامہ جمع کرایا گیا تھا۔ سوالنامے میں خورشید شاہ کی وزارت کے دور کے حوالے سے سوالات درج تھے۔