Thursday, March 28, 2024

سکھر : پیپلزپارٹی نے ڈسٹرکٹ اور ٹاﺅن کمیٹی کی تمام نشستیں بلامقابلہ جیت لیں

سکھر : پیپلزپارٹی نے ڈسٹرکٹ اور ٹاﺅن کمیٹی کی تمام نشستیں بلامقابلہ جیت لیں
August 24, 2016
سکھر (92نیوز) سندھ میں بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے انتخاب کےلئے پولنگ جاری ہے۔ ضلع سکھر کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے کلین سویپ کر لیا ہے اور ضلع اور ڈسٹرکٹ سے لیکر ٹاون کمیٹی تک تمام نشستیں بلامقابلہ جیت لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے جیالوں کیلئے اگرچہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ ان کے پارٹی امیدواروں نے ڈسٹرکٹ اور ٹاﺅن کمیٹی کی تمام نشستیں بلامقابلہ جیت لی ہیں مگر بری خبر یہ بھی ہے کہ بلدیاتی انتظامی امور چلانے کےلئے ان کے پاس کوئی دفتر موجود نہیں ہے۔ سٹی ناظم کے زیراستعمال عمارت اب ایک کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہے۔ اس عمارت میں کبھی اسمبلی ہال اور دیگر دفاتر ہوا کرتے تھے جو اب مکمل تباہ ہو چکے ہیں۔ سانحہ 27 دسمبر 2007ءمیں میونسپل کارپوریشن کی اس عمارت کو نذر آتش کر دیا گیا تھا اور آٹھ سال کے دوران آہستہ آہستہ اسکا سامان غائب ہوتا گیا مگر کسی کوعمارت کی بحالی کا خیال نہیں آیا اور اب یہ عمارت مکمل طور پر کھنڈر بن چکی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے میئر اور ڈپٹی میئر 30 اگست کو عہدوں کا حلف اٹھائیں گے اور حلف اٹھانے کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کہاں بیٹھ کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے؟اب تک کسی کو کچھ علم نہیں۔