Monday, September 16, 2024

سکھر: پچاس سے زائد  جرائم پیشہ افراد نے ہتھیار ڈال دئیے

سکھر: پچاس سے زائد  جرائم پیشہ افراد نے ہتھیار ڈال دئیے
April 28, 2017
سکھر(92نیوز)سکھرمیں پچاس سے زائدجرائم پیشہ افراد اورشدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دئیےملزمان نے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی  رینجرز کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق پچاس جرائم پیشہ افراد جرائم کی دنیا چھوڑ نے کے لئے پرعزم  رینجرزکے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ سکھرمیں شہباز رینجرز ہیڈ کوارٹر میں  منعقدہ تقریب میں رینجزر نےہتھیار ڈالنے والوں سے اسلحہ وصول کیا جبکہ سیکٹر کمانڈنٹ شہباز رینجرز کرنل امتیاز حسین نے ملزمان کو قومی پرچم،  سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق کندھ کوٹ،کشمور ،گھوٹکی، جیکب آباد اور شکارپور کے مختلف قبائل سےہے جبکہ ملزمان اغوا برائے تاوان،قتل اور  ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث رہے ہیں ملزمان کی جانب سےرینجز کو  پیش کئے گئےاسلحے میں  راکٹ لانچر،کلا شنکوف اور  جی تھری سمیت  بھاری اسلحہ شامل ہے۔