Thursday, May 9, 2024

سکھر: پولیس میں وائرلیس آپریٹرکی بھرتی کےلیے خواتین کی دوڑ، زیادہ تر ہمت ہاربیٹھیں

سکھر: پولیس میں وائرلیس آپریٹرکی بھرتی کےلیے خواتین کی دوڑ، زیادہ تر ہمت ہاربیٹھیں
February 26, 2017
  سکھر(92نیوز)سکھرپولیس میں وائرلیس آپریٹرکی بھرتی کےلیے خواتین کی دوڑ، کئی ہمت ہار بیٹھیں ، پیدل چلنے لگیں تو کئی منزل مقصود پر پہنچ کر ڈھیر ہو گئیں۔ تفصیلات کےمطابق سکھرپولیس میں وائرلیس آپریٹر کی بھرتی کےلیے امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں اور  اب فی میل امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ شروع کیے گئے ہیں اس سلسلے میں سکھر کے آئی بی اے روڈ پر ان کی دوڑ کرا ئی گئی ۔ امیدواروں کو آٹھ سو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا مگر دوڑ شروع ہوتے ہی کئی خواتین کی تو سانس ہی پھول گئی تو کئی منزل پر پہنچنے کے بعد زمین پرگرگئیں۔  کئی تو ایسی نظرآئیں جن کا دوڑنا تو دور پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا۔  امیدواروں نے اس موقع پر عدم سہولیات اور انتظامیہ کے ناروا سلوک کا بھی ذکر کیا ۔