Friday, May 10, 2024

سکھر ،پنو عاقل میں ایک ہی خاندان کے 10افراد چھریوں کےوار سے قتل

سکھر ،پنو عاقل میں ایک ہی خاندان کے 10افراد چھریوں کےوار سے قتل
August 19, 2020

سکھر ( 92 نیوز) سکھر کے علاقے پنوعاقل میں قتل کی اندوہناک واردات ، ایک ہی خاندان کے دس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔

مقتولین میں چھ خواتین اور چار بچے شامل ہیں ،  سب کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا، ملزم اور تین بیٹے گرفتار کر لئے گئے ۔

پولیس کے مطابق ملزم مقتولین کا رشتہ دار ہے اور ذہنی توازن درست نہیں ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا  نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔