Friday, April 26, 2024

سکھر: نشے میں دھت پولیس اہلکار کے مدد کیلئے آنیوالے شہریوں کو سیلوٹ، سندھ کے وزیراعلیٰ کو مفید مشورے

سکھر: نشے میں دھت پولیس اہلکار کے مدد کیلئے آنیوالے شہریوں کو سیلوٹ، سندھ کے وزیراعلیٰ کو مفید مشورے
October 28, 2015
سکھر (نائنٹی ٹو نیوز) سکھر میں پولیس اہلکار سڑک پر کھڑے ہو کر شہریوں کو سیلوٹ کرتا رہا اور ان کے جملے ہاتھ باندھ کر سنتا رہا۔ یہ اہلکار ہوش میں نہیں بلکہ نشے میں تھا۔ سکھر میں ایوب گیٹ کے قریب نشے میں دھت پولیس اہلکار موٹرسائیکل سے گر گیا۔ راہگیروں نے اٹھانے کی کوشش کی مگر لڑکھڑاتا خود ہی کھڑا ہو گیا۔ شہریوں نے جھومتے اہلکار پر فقرے کسے جنہیں وہ ہاتھ باندھ کر سنتا اور شہریوں کو سلیوٹ پیش کرتا رہا۔ پولیس اہلکار نے اس دوران ڈائیلاگ بھی بولے اور سندھ کے وزیراعلیٰ کو مفید مشورے بھی دیئے مگر برا بھلا صرف ان کو کہا جو اس کی حرکتوں پر ہنسے۔ سکھر میں ایوب گیٹ کے قریب نشے میں دھت پولیس اہلکار موٹرسائیکل سے گر گیا۔ پولیس اہلکار مدد کے لئے آنے والے شہریوں کو کھڑے ہو کر سلیوٹ کرتا رہا جبکہ ڈائیلاگ بول کر راہگیروں کو محظوظ کرتا رہا، اس کی حرکتوں پر ہنسنے والوں کو برابھلا بھی کہتا رہا۔