Thursday, May 9, 2024

سکھر میں گیس لیکیج سے گھر میں دھماکہ ، 8افراد جھلس گئے

سکھر میں گیس لیکیج سے گھر میں دھماکہ ، 8افراد جھلس گئے
January 14, 2020
سکھر (92 نیوز) سکھر کے علاقے نصرت کالونی میں گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ،  آگ لگنے سےوالدین اوربچوں سمیت 8 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ، واقعہ کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث پیش آیا،گھر کا تمام سامان جل گیا۔ گزشتہ روز کوئٹہ  کےعلاقے مشرقی بائی پاس بکرہ پیڑی کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث  دم گھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ۔  جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور تین بچے شامل ہیں ۔ریسکیو  اہلکاروں نے لاشوں کو سول اسپتال منتقل  کر دیا ۔