Saturday, April 20, 2024

سکھر میں کیرتھر کینال میں تین بلائنڈ ڈولفنز پھنس گئیں

سکھر میں کیرتھر کینال میں تین بلائنڈ ڈولفنز پھنس گئیں
November 16, 2017

سکھر ( 92 نیوز ) سکھر میں کیرتھر کینال میں تین بلائنڈ ڈولفنز پھنس گئیں ۔ ریسکیو اہلکاورں نے ڈالفنز کو بچا لیا ۔ ڈولفنز خوراک کی تلاش میں نہروں میں آتی ہیں ۔
سکھر بیراج کے کیرتھر کینال سے دو نایاب نسل کی ڈولفن کو ریسکیو کر لیا گیا. دونوں ڈولفن 7 فٹ سے زائد لمبی اور دونوں کا وزن 100،100 کلو سے زائد تھا.
بلائنڈ ڈولفن کو محکمہ وائلڈ لائف اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے عملے نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد دریائے سندھ میں چھوڑ دیا.محکمہ وائلڈ لائیف کے مطابق ڈولفن کی اس نایاب نسل کو ماحولیاتی آلودگی اور غیر قانونی طور پر کئے جانے والے مچھلی کے شکار سے خطرات لاحق ہیں ۔ سکھر بیراج سے گڈو بیراج تک ان کی تعداد 1100 کے قریب ہے ۔
ماہرین نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ موثر حکمت عملی اپنائی نہ گئی تو ان کی نسل کر مزید خطرات لاحق ہو جائیں گے ۔