Thursday, May 2, 2024

سکھر میں چور تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کے لیپ ٹاپ لے اڑے

سکھر میں چور تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کے لیپ ٹاپ لے اڑے
May 7, 2019
سکھر (92 نیوز) سکھر میں چور تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کے لیپ ٹاپ لے اڑے۔ ملٹری روڈ پر رات کی تاریکی میں کار سوار دو ملزموں  نے کمپیوٹر کی دکان کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرےبھی  اتار لئے۔ دکان کے تالے توڑنے سے لے کر لیپ ٹاپ چوری کرنے کے سارے مناظر کیمرے میں ریکارڈ ہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج  نائنٹی ٹو نیوز نےحاصل  کرلی،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں چوروں نے بڑے آرام  سے دکان کے تالے توڑےاور سامان  چُرا کر فرار ہو گئے۔ دوسری جانب فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔