Friday, April 19, 2024

سکھر میں مال گاڑی کو پٹری سے اترے آٹھ گھنٹے گزر گئے، حادثے کے باعث دونوں ٹریک بلاک

سکھر میں مال گاڑی کو پٹری سے اترے آٹھ گھنٹے گزر گئے، حادثے کے باعث دونوں ٹریک بلاک
May 17, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی کی تمام بوگیاں پڈعیدن کے قریب پٹری سے اتر گئیں اور کنٹینرز  گرنے کے باعث ٹریک دونوں اطراف سے بلاک ہوگیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق حادثہ رات دو بج کر بائیس منٹ پرپیش آیا، تین کنٹینر ویگنیں الٹ گئیں اور چھ ٹریک پر گرگئیں۔ واقعہ میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا، لاہور جانے والی گرین لائن کو پڈعیدن، کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو محراب پور، خیبرمیل کو باندھی، سکھر ایکسپریس کو نواب شاہ، ملت ایکسپریس کو رانی پور اور تیزگام کو گمبٹ اسٹیشن پرروکا گیا۔ ڈی ایس ریلوے سکھر فاروق ملک  کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، کوشش ہے  شام تک ایک ٹریک کلیئر کردیا جائے۔ مکمل ٹریک بحالی میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔ مسافروں کےلیے متبادل بندوبست کیا جارہا ہے۔