Saturday, April 20, 2024

سکھر میں لا پتہ ہونیوالے 6 لڑکے تاحال نہ مل سکے

سکھر میں لا پتہ ہونیوالے 6 لڑکے تاحال نہ مل سکے
July 20, 2019
سکھر ( 92 نیوز) سکھر میں لاپتہ ہونے والے 6لڑکے ابھی تک نہ مل سکے،والدین کا کہنا ہے بچے کرکٹ کھیلنے گلی میں نکلے تھے،پولیس کا کہنا ہےدریائے سندھ کے قریب لڑکوں کے کپڑے اور چپلیں مل گئی ہیں تاہم لڑکے کہاں گئے معلوم نہیں ہوسکا۔ زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟، سکھر میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 6 لڑکوں  کا کوئی پتہ نہ چل سکا ۔  لاپتہ ہونیوالوں میں 16 سالہ قاسم، 14 سالہ انس، 13 سالہ احتشام، 11 سالہ احسان، عاصم اور حماد شامل ہے ۔ بچوں کے والدین کا کہنا ہے بچے گزشتہ شام گلی میں کرکٹ کھیلنے نکلے تھے لیکن  واپس نہ آئے۔پولیس لاپتہ لڑکوں کا کھوج لگا نے میں مصروف ہے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ  دریائے سندھ جامع مسجد کے قریب جھاڑیوں سے لاپتہ  لڑکوں  کپڑے اور چپلیں مل گئی ہیں ، پولیس کے مطابق بچوں کے والدین نے  کپڑے اور چپلوں کی شناخت کرلی۔ بچے مبینہ طور پر دریائے پر نہانے آئے تھےدریا میں  تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔لاپتہ بچوں میں ایک خاندان کے تین،ایک خاندان کے دو بچے بھی شامل ہیں۔