Friday, May 17, 2024

سکھر میں اسٹیشن روڈ پر تین منزلہ عمارت اچانک زمین بوس

سکھر میں اسٹیشن روڈ پر تین منزلہ عمارت اچانک زمین بوس
January 2, 2020

سکھر (92 نیوز) سکھر میں اسٹیشن روڈ پر تین منزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی۔ حادثے میں تقریباً 20 افراد ملبے تلے دب گئے۔

کراچی کے بعد سکھر میں رہائشی عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ حسینی روڈ پر واقع تین منزلہ اچانک زمینِ بوس ہو گئی۔

بوسیدہ عمارت میں چار بھائی اپنی فیملیز کے ہمراہ رہائشی پذیر تھے۔ عمارت گری تو علاقے میں بھگڈر مچ گئیں جبکہ واقعہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں کی دوڑیں لگ گئیں۔

 جائے وقوعہ پر رینجرز، پولیس، میونسپل کارپوریشن اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ اس دوران خاتون ، اور بچے سمیت 3 افراد کی لاشوں اور 10 سے زائد زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ۔

کمشنر سکھر شفیق احمد مہیسر نے بتایا کہ بوسیدہ عمارت گرنے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ شہر کے تمام اسپتالوں بھی ہائی  الرٹ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیے جانے پر کراچی سے 20 افراد پر مشتمل پی ڈی ایم اے سندھ کی ریسکیو ٹیم سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے  سکھر روانہ ہو گئی ۔ کنکریٹ کٹر اور ہائیڈرولک آلات بھی ٹیم کے ساتھ سکھر بھیجے گئے ہیں۔