Wednesday, May 8, 2024

سکھر میں حالیہ بارشوں کے بعد گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی

سکھر میں حالیہ بارشوں کے بعد گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی
August 11, 2020

سکھر ( 92 نیوز) سکھر میں حالیہ بارشوں کے بعد گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے، دن کے اوقات میں تو پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو رہا ہے، ایک طرف شدید گرمی اور حبس نے شہریوں کو پریشان کررکھاہے تو دوسری طرف بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، متعدد ٹرانسفارمر خراب ہوگئے ہیں۔

سکھرمیں بارشوں کے باوجود سورج نے آنکھیں دکھانا بند نہ کیں ، دن کے اوقات  میں پارہ 40سینٹی گریڈ کو چھونے لگا،ایک جانب شدید گرمی اور حبس سے شہری بے حال تودوسری طرف بجلی کی بندش نے ان کا جینا دوبھر کردیا ،سیپکو کی جانب سے 12 سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گیا۔

سونے پہ سہاگہ یہ کہ گرمی اور اوورلوڈ کے باعث شہر کے کئی ٹرانسفارمرز پھٹ کر خراب  ہوگئے جن کی تاحال مرمت نہیں ہوسکی ہے۔

شہری کہتے ہیں  ایک تو گرمی اوپر سے لوڈ شیڈنگ ،ہم تو دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں،بچے بھی بیمار رہنے لگے ہیں ، شہریوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے اپیل کی ہے کہ خدارا وہ خود سیپکو انتظامیہ کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔