Friday, May 17, 2024

سکھر میں اسٹیشن روڈ پر تین منزلہ عمارت زمین بوس، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی

سکھر میں اسٹیشن روڈ پر تین منزلہ عمارت زمین بوس، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی
January 3, 2020
 سکھر (92 نیوز) سکھر میں اسٹیشن روڈ پر تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی۔ کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے میں جاں بحق  ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ سکھر میں رہائشی عمارت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ حسینی روڈ پر واقع تین منزلہ عمارت اچانک زمینِ بوس ہو گئی۔ جائے وقوعہ پر پاک فوج کے جوان، رینجرز، پولیس، میونسپل کارپوریشن اور ریسکیو ٹیموں کی  امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ اس  دوران  3 خواتین اور ایک بچے سمیت 5 افراد کی لاشوں اور 15 سے زائد زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ کمشنر سکھر شفیق احمد مہیسر  نے  بتایا کہ مزید 5 سے زائد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق  ریسکیو آپریشن میں مزید 4 سے 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی سے 20 افراد پر مشتمل پی ڈی ایم اے سندھ کی ریسکیو ٹیم سکھر پہنچ گئی۔ کنکریٹ کٹر اور ہائیڈرالک آلات کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔