Wednesday, May 22, 2024

سکھر، عمارت گرنے سے جاں بحق 6 افراد کی تدفین

سکھر، عمارت گرنے سے جاں بحق 6 افراد کی تدفین
January 4, 2020
سکھر (92 نیوز) سکھر میں عمارت گرنے سے جاں بحق 6 افراد کی نماز جنازہ ادا کر کے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔ سکھر میں گزشتہ شام اسٹیشن روڈ کے علاقے میں عمارت گرنےسے جاں بحق ہونے والے 6 افرادکی تدفین نواں گوٹھ قبرستان میں کر دی گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں  تین خواتین، ایک بچہ اور دو مرد شامل تھے۔ نماز جنازہ میں رکن سندھ اسمبلی خورشید شاہ کے صاحبزادے سید فرخ شاہ، صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے سید کمیل حیدر شاہ اور میئر سکھر ارسلان شیخ سمیت مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ جاں بحق ہونے والی ایک خاتون کی نمازی جنازہ آج ادا کی جائے گی۔