Friday, April 26, 2024

سکھر : صحرائی علاقے میں پراسرار بیماری پھیل گئی‘ تین بچے جاں بحق

سکھر : صحرائی علاقے میں پراسرار بیماری پھیل گئی‘ تین بچے جاں بحق
September 10, 2016
سکھر (92نیوز) سکھر کے صحرائی علاقہ میں پراسرار بیماری نے تین معصوم بچوں کو نگل لیا۔ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے اقدامات نہ کئے گئے۔ ڈسپنسریوں سے ڈاکٹرز غائب ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز نے ساری صورتحال اجاگر کیا تو محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کے صحرائی علاقے صالح پٹ میں پراسرار بیماری نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اوراس بیماری کی لپیٹ میں آکر ایک ہفتے کے دوران تین خاندانوں کے پھول جیسے بچے ابدی نیند سو چکے ہیں جبکہ درجنوں اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز کی ٹیم متاثرہ بچوں کے ہمراہ قریبی بنیادی صحت مرکز پہنچی تاکہ ان کے علاج کیلئے آواز اٹھائی جائے تو وہاں پر گیارہ افراد کے عملے میں سے صرف چوکیدار ہی موجود تھا۔ ڈاکٹرز اور دوائیاں غائب تھیں جبکہ سرنجوں اور ویکسی نیشن کی بڑی تعداد سٹور روم میں پڑی پڑی خراب ہو چکی تھی۔ وزیرصحت کی جانب سے صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے تاہم نائنٹی ٹو نیوز متاثرہ بچوں کی آواز بنا تو محکمہ صحت ہوش میں آگیا اور ڈی ایچ او کی جانب سے فوری طور پر طبی ماہرین کی ٹیم صالح پٹ بھیج دی گئی۔