Friday, April 26, 2024

سکھر سینٹرل جیل میں 2قیدیوں کو  بدھ کو پھانسی دی جائے گی

سکھر سینٹرل جیل میں 2قیدیوں کو  بدھ کو پھانسی دی جائے گی
March 24, 2015
سکھر(ویب ڈٰیسک)سکھر سینٹرل جیل میں قید دومجرموں کو بدھ کی صبح پھانسی دینے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ مجرموں کی اہل خانہ سے آخری ملاقات آج کرائی گئی ہے۔ مجرم جلیل نے نوشہرو فیروز میں دو ہزار سات میں دشمنی پر اپنے کزن کو قتل کیا تھا۔ مجرم کی سزائے موت بائیس مرتبہ روکی جاچکی ہے ۔ دوسرے مجرم عبد الرزاق چوہان نے دو ہزار ایک میں سترہ سالہ لڑکے کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا تھا۔ عبدالرزاق چوہان مقامی مسجد میں پیش امام تھا ۔ ڈسٹرکٹ جیل میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔