Sunday, September 8, 2024

سکھر: سیمنٹ فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی

سکھر: سیمنٹ فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی
September 19, 2017

سکھر (92 نیوز) روہڑی سیمنٹ فیکڑی میں بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہونے سے رینجرز اہلکار سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔ بارودی مواد پہاڑوں کو توڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا جسے بم اسکواڈ کا عملہ ناکارہ بنا رہا تھا کہ دھماکہ ہو گیا۔

بم اسکواڈ کا عملہ بارودی مواد ناکارہ بنانے میں مصروف تھا کہ اچانک دھماکہ ہو گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دو تک سنی گئی ۔

 ایس ایس پی سکھر کے مطابق اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار ایک رینجرز اہلکار اور ایک  مزدور شامل ہے ۔

عینی شاہدین اور فیکٹری ورکرز کا کہنا ہے کہ دھماکہ انتہائی شدید تھا۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔

تاہم ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ باقی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں رونما ہونے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔