Friday, May 17, 2024

سکھر، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، حیدرآباد سے ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار

سکھر، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، حیدرآباد سے ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار
February 27, 2021

سکھر / حیدرآباد (92 نیوز) سکھر میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، حیدرآباد سے کالعدم تنظیم کے ایک کارندے کو گرفتار کرلیا گیا۔

سکھر میں سی ٹی ڈی کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی۔ کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد ٹھکانے لگا دیئے گئے۔

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جہاں دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ سے 2 کارندوں کو شدید
زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، لیکن دوران علاج دم توڑگئے۔

حیدرآباد میں بھی سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد شکنجے میں آگیا، جس سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا۔

ملزم نے 2016 میں طورخم میں خاصہ دار فورس کے اہلکاروں، کوکی خیل روڈ پر ایک شہری کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار کارندہ ایف سی پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔