Thursday, April 18, 2024

سکھر : ریلوے جنکشن روہڑی میں مسافر ٹرین کی دو بوگیوں میں آتشزدگی

سکھر : ریلوے جنکشن روہڑی میں مسافر ٹرین کی دو بوگیوں میں آتشزدگی
July 31, 2015
سکھر(92نیوز)پاکستان کے دوسرے بڑے ریلوے جنکشن روہڑی میں مسافر ٹرین کی دو بوگیوں میں آتشزدگی سے بوگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ ریلوے کا عملہ بالٹیوں سے آگ بجھاتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں روہڑی ریلوے اسٹیشن پر چھ مسافر بوگیوں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے سبب دو مسافر بوگیاں مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئیں ، ریلوے کے عملہ نے چار بوگیوں کو بچالیا ، جبکہ دو کوچز میں لگی آگ کو بالٹیوں کی مدد سے پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کی جاتی رہی ، آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے دونوں بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ، ریلوے انتظامیہ کے مطابق فائر بریگیڈ کو فوری طور اطلاع دے دی گئی تھی تاہم ایک گھنٹہ تک فائر ٹینڈر عملہ نہیں پہنچا، جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ اس واقعہ سے قبل بھی جیکب آباد سمیت دیگر اسٹیشن پر بوگیوں میں لگنے والی آگ کے واقعات کی رپورٹ میں دہشتگردی کی تصدیق ہوئی تھی۔