Friday, April 19, 2024

حیدرآباد، سکھر،لاڑکانہ، بدین، گھوٹکی انٹرمیڈیٹ امتحانات : تمام پیپرز آﺅٹ، طلباءگائیڈوں سے پیپر حل کرتے رہے

حیدرآباد، سکھر،لاڑکانہ، بدین، گھوٹکی انٹرمیڈیٹ امتحانات : تمام پیپرز آﺅٹ، طلباءگائیڈوں سے پیپر حل کرتے رہے
April 30, 2015
سکھر (نائنٹی ٹو نیوز) سکھر بورڈ کے زیراہتمام ایک طرف تو انٹرمیڈیٹ امتحانات جاری ہیں جبکہ دوسری جانب نقل کا سلسلہ بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ سکھر بورڈ کی جانب سے میڈیا نمائندوں کے امتحانی مراکز میں داخلے پر پابندی برقرار رہی۔ بورڈ کی جانب سے قائم 113مراکز میں گیارہویں جماعت کا آج ہونیوالا ریاضی اور اسلامیات کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آﺅٹ ہو گیا اور امتحانی مراکز کے باہر موجود فوٹو سٹیٹ کی مشینوں پر باآسانی دستیاب رہا۔ اس سلسلے میں متعلقہ انتظامیہ کوئی بھی کارروائی کرنے کے بجائے بے بسی کی تصویر بنی رہی۔ تفصیلات کے مطابق سکھر بورڈ کے زیراہتمام جاری گیارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آﺅٹ ہونے کے باعث فوٹو سٹیٹ مشینوں کی دکانوں پرباآسانی دستیاب تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے نقل روکنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے انتظامات نظر نہیں آئے اورنالائق طلباءکھلے عام نقل کرنے میں مصروف رہے جبکہ انتظامیہ بے بس کی تصویر بنی رہی۔ بدین میں بھی گیارہویں جماعت کے تحت زوالاجی کا ہونے والا پرچہ آﺅٹ ہو گیا جو 200روپے میں امتحانی سنٹرز کے باہر بکتا رہا جبکہ امتحانی سنٹرز کے اندر موبائل فون اور نقل کا استعمال جاری رہا۔ حیدر آباد بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے تحت ہونےوالے گیارہویں جماعت کے پرچوں کی صورتحال بھی جوں کی توں رہی۔ طلبہ سرعام نقل کرتے رہے۔ لاڑکانہ میں گیارہویں جماعت کے انگلش ون کے مضمون میں بھی طلباءو طالبات گائیڈوں کی مدد سے نقل کرتے رہے جبکہ تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے 25 طالب علموں پر کاپی کیس بنایا جبکہ 7 جعلی امیدواروں کو پکڑ کر امتحانی مراکز سے نکالا۔