Wednesday, April 24, 2024

سکھر : تیزرفتار کوچ کی کار کو ٹکر‘ دلہن‘ دولہا سمیت چھ افراد جاں بحق

سکھر : تیزرفتار کوچ کی کار کو ٹکر‘ دلہن‘ دولہا سمیت چھ افراد جاں بحق
December 21, 2015
سکھر (92نیوز) سکھربائی پاس کے قریب تیزرفتار کوچ کی کار کو ٹکر سے دولہا اور دلہن سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں دولہا کی تین بہنیں اور ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کا عثمان دو ہی دن پہلے شکارپور سے بشریٰ کو دلہن بنا کر لایا تھا۔ ولیمے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ اجل نے آ لیا۔ کسے معلوم تھا یہ ان کی زندگی کا آخری سفر ہو گا اور جیون ساتھی بننے والے اکٹھے ہی ملک عدم کے راہی بن جائیں گے۔ ابھی تو ان کے سہرے کے پھولوں کی مہک بھی ختم نہ ہوئی تھی کہ تیزرفتار کوچ نے ان کی زندگی کی ڈور کاٹ دی۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشیں اسپتال منتقل کیں۔ دولہا دلہن کی حادثے میں جاں بحق ہونے کی خبر ملنے پر خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ دلہن اور جاں بحق ہونے والے دولہا کی بہنوں کے زیور جائے حادثہ سے اسپتال پہنچنے کے دوران غائب ہو گئے۔ اس حوالے سے پولیس اور دیگر لوگ کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہیں۔ حادثے کے بعد کوچ ڈرائیور فرار ہو گیا جس کے بعد مسافروں کو سرد رات کھلے آسمان تلے ہی بسر کرنا پڑی۔