Saturday, April 27, 2024

سکھر بیراج کے تین دروازوں میں پھنسی چار بوری بند لاشیں روہڑی اسپتال منتقل

سکھر بیراج کے تین دروازوں میں پھنسی چار بوری بند لاشیں روہڑی اسپتال منتقل
May 20, 2018
سکھر (92 نیوز) سکھر بیراج کے تین دروازوں میں پھنسی چار بوری بند لاشیں کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد نکال کر روہڑی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ سکھر پولیس نے گزشتہ شام کے وقت سکھر بیراج کے گیٹ نمبر انسٹھ۔ اکتیس ، اکیاون اور  چون میں پھنسی بوری بند چار لاشیں نکال لی جن کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کیلئے روہڑی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملنے والی چاروں لاشوں میں سے ایک لاش خاتون کی بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملنے والی  چاروں لاشیں تشدد زدہ ہیں جن کو قتل کرنے کے بعد بوریوں میں بند کر کے دریائے سندھ میں بہا دیا گیا۔ لاشوں کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو انہوں نے روایتی سستی کا مظاہرہ کیا اور لاشیں کئی گھنٹے تک بیراج کے گیٹوں میں پھنسی رہیں۔