Friday, April 19, 2024

سکھر بیراج، مشکوک ڈیوائس کی موجودگی، رینجرز کی دوڑیں

سکھر بیراج، مشکوک ڈیوائس کی موجودگی، رینجرز کی دوڑیں
April 19, 2015
سکھر (نائنٹی ٹو نیوز) سکھر بیراج کے گیٹ نمبر اڑتیس پر مشکوک ڈیوائس کی موجودگی  پر رینجرز اور محکمہ آبپاشی عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ آپریشن کا ڈراپ سین  ہندو برادری کے پرساد پر ہوا۔ سکھر بیراج پر دوران گشت محکمہ  آبپاشی  کا عملہ  گیٹ نمبر اڑتیس پر موجود باکس کو دیکھ کر مشکوک ہو گیا جس میں جلتی بجھتی روشنیوں سے عملے کےاہلکار مزید پریشان ہوئے اور ڈبے کو بم سمجھ کر    رینجرز اور بم ڈسپوزل کے عملے کو طلب کر لیا۔ رینجرز کے پہنچنے پر بیراچ سے ماہر تیراک کی مدد سے باکس نکالا گیا تو معلوم پڑا کہ باکس میں بم نہیں ہندو برادری کا پرساد ہے  جس  میں خوبصورتی کیلئے بیٹری کے ذریعے  لائٹس بھی لگائی گئی تھیں جس پر عملہ کو شک گزرا۔ محکمہ آبپاشی کے  عملے کا کہنا ہے کہ   سکھر بیراج انتہائی اہم ہے، ملکی حالات کے پیش نظر کسی بھی چیز کو نظرانداز نہیں کرسکتے۔ دریائے سندھ کے وسط میں سادھو بیلہ ہے جہاں ہندو برادری اپنا پرساد دریائے سندھ میں بہاتی ہے تاہم اس میں لائٹس پہلی مرتبہ لگائی گئی تھیں جس سے غلط فہمی ہوئی۔