Sunday, May 5, 2024

سکھر : بولان میل کی 3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

سکھر : بولان میل کی 3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
June 16, 2015
سکھر (92نیوز) سکھر کے علاقے مدئجی کے قریب بولان میل کی 3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بولان میل لاڑکانہ سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ سکھر کے علاقے مدئجی کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ دادو کینال میں شگاف پڑنے کے باعث بولان میل کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شگاف پڑنے کی وجہ سے دادو کینال کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔