Sunday, April 28, 2024

سکھر اور پشاور کیلئے بجلی 8روپے 61پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش

سکھر اور پشاور کیلئے بجلی 8روپے 61پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش
November 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سکھر اور پشاور کے شہریوں کے لئے مہنگائی بم تیار، سکھر اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنیوں نے صارفین کے ٹیرف میں 8 روپے 61 پیسے فی یونٹ اضاوفے کی سفارش کر دی نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق سماعت 17 اور 18 نومبر کو کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق نیپرا کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے 5 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے 4 روپے 78 پیسے 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے 6 روپے 20 پیسے 700 اورا س سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے 8 روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین کے ٹیرف میں ایک روپے 48 پیسے سے 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی سفارش کی ۔ نیپرا نے دونوں کمپنیوں کی سفارشات پر 16 اور 17 نومبرکو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے دونوں کمپنیوں کی سفارشات منظور ہونے پر مالی سال 2015 اور 16 کے لئے سکھر اور پشاور کے شہریوں کو بجلی کی نئی قیمتیں ادا کرنا ہوں گی۔