Thursday, April 25, 2024

سکھر: انتہائی حساس ماتمی جلوس میں ڈیوٹی سے لاپرواہی برتنے پر سینتالیس پولیس اہلکار نوکری سے برطرف

سکھر: انتہائی حساس ماتمی جلوس میں ڈیوٹی سے لاپرواہی برتنے پر سینتالیس پولیس اہلکار نوکری سے برطرف
October 23, 2015
سکھر (نائنٹی ٹو نیوز) روہڑی میں قدیمی اور انہتائی حساس ماتمی جلوس میں ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے پر سیتالیس پولیس اہلکار نوکری سے برطرف کر دیئے گئے۔ سکھر کے جڑواں شہر روہڑی میں ماتمی جلوس کے دوران فرائض سےغفلت برتنے پر ایس ایس پی سکھر تنویر تنہیو نے پانچ انسپیکٹر، ایک لیڈی انسپیکٹر، چار سب انسپکٹر، سات ہیڈ کانسٹیبل، تیس پولیس کانسٹیبل  برطرف کر دیئے۔ روہڑی کا ماتمی جلوس انتہائی حساس ہے جس کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کے علاوہ پاک فوج کی دو کمپنیاں بھی فرائض انجام دے رہی ہیں۔ روہڑی میں شاہ عراق سے برآمد ہونے والا نو ڈھالی تعزیہ پانچ سو سالہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔