Sunday, September 8, 2024

سکھبیرسنگھ کنسرٹ کی رقم غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کر رہے تھے،تحریری بیان کے بعد اجازت دیدی گئی

   سکھبیرسنگھ کنسرٹ کی رقم غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کر رہے تھے،تحریری بیان کے بعد اجازت دیدی گئی
August 10, 2015
لاہور(92نیوز)انڈین گلوکارسکھبیرسنگھ جھنڈوکی ایئرپورٹ پرگرفتاری کا ڈراپ سین ہوگیا،گلوکارکنسرٹ کی رقم غیرقانونی طورپربیرون ملک منتقل کررہےتھے،حکام نےتحریری بیان لیکرجانےکی اجازت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اتوارکی شب  انڈین گلوکار سکھبیر سنگھ کو لاہور ائیرپورٹ پر مقررہ حد سے زائد غیر ملکی کرنسی لے جانے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ گلوکار نجی شو میں پرفارمنس کا معاوضہ غیر قانونی طور پر لے کر جا رہے تھے،حکام نے سکھبیر سنگھ سے 29 ہزار امریکی ڈالر قبضے میں لیئے تھےتاہم ان پرمنی لانڈرنگ کامقدمہ درج کرنےکی بجائے کسٹم اور اے ایس ایف حکام نے تفتیش کے بعد تحریری بیان دے کر سکبھیر سنگھ کوجانے کی اجازت دے دی۔